ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلیان سنگھ حکومت برخاست کرنے کی تجویز مان لی جاتی تو۔۔۔۔۔ بابری مسجد کوبچایا جاسکتاتھا: شردپوار

کلیان سنگھ حکومت برخاست کرنے کی تجویز مان لی جاتی تو۔۔۔۔۔ بابری مسجد کوبچایا جاسکتاتھا: شردپوار

Fri, 13 Mar 2020 09:54:48    S.O. News Service

ممبئی،13؍مارچ(ایس او نیوز؍یواین آئی) اترپردیش کے ایودھیا میں تقریباً27/سال قبل ہندوتواوادی تنظیموں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کردیا تھا،لیکن اُس سے قبل اُس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ شنکر راؤ چوہان کی یوپی کی کلیان سنگھ حکومت کو فی الفور برخاست کرنے کی تجویز کو تسلیم کرلیا جاتا تومسجد کو بچالیا جاتا تھا جو انہوں نے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی تھی۔

گزشتہ شب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدرِ شرد پوار نے مذکورہ اہم ترین معلومات سے سامعین کو مطلع کیا،واضح رہے کہ اُس دوران بی جے پی اور اس کی ہمنوا ہندوتواوادی تنظیمیں رام مندر کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی تھیں، جس کی وجہ سے ملک کے حالات نے کافی سنگین رُخ اختیار کرلیا اور ملک میں سماجی اور سیاسی افراتفری کا ماحول بن چکا تھا-ان حالات کو بہتر بنانے کیلئے اس وقت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا تھااور شنکر راؤچوہان نے کابینہ کی میٹنگ میں یہ تجویز پیش کی - شردپوار شنکرراؤ، ڈاکٹر رفیق زکریاسمیت مہاراشٹر کے چار سیاستدانوں کے صد سالہ یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تقریب میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے مزید کہاکہ سابق مرکزی وزیرداخلہ شنکرراؤ چوہان نے کابینہ کے اجلاس میں واضح طورپرکہا تھا کہ کلیان سنگھ حکومت ان ہندوانتہاپسند تنظیموں کی حامی ہے،جو بابری مسجد کو گرانے اور رام مندر کی حمایت میں تحریک چلائے ہوئے ہیں، اس لیے کلیان سنگھ حکومت کی برخاستگی سے ہی حالات بہتر ہوں گے-

لیکن اس وقت مرکزی کابینہ نے چوہان کے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی کیونکہ وہ سپریم کورٹ کو یقین دلاچکے تھے کہ مسجد کی حفاظت کے لیے بھر پور انتظامات کیے جائیں گے۔ شردپوار نے کہا کہ شنکر راؤ چوہان کی باتوں پر توجہ دی جائے اور آج ماضی پر نظر ڈالی جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ شنکر راؤ صحیح اور معقول تھا اور اُس وقت کلیان سنگھ سرکار کو برخاست کردیا جاتا تو آج بابری مسجد اپنی جگہ برقرار رہتی اور اس کے بعد ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور خونریزی سے بھی بچا جاسکتا تھا۔ 

واضحع رہے کہ مہاراشٹر چاربزرگ سیاستدانوں کے 100؍ سالہ جشن ک موقع پر منعقد کیے جانے والے جلسہ سے خطاب میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار، ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دیگرے ریاست کے قدآور مسلم رہنما مرحوم رفیق زکریا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو خدمات ریاست کی ترقی کیلئے پیش کی ہیں، وہ ناقابل فراموش ہیں۔ نیز ایسے سیاستداں صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔


Share: